ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل کے آنند آشرم کانونٹ میں سائنس اور ادبی نمائش کا انعقاد :سائنسی تحقیقات کے ذریعے طلبا ترقی پائیں

بھٹکل کے آنند آشرم کانونٹ میں سائنس اور ادبی نمائش کا انعقاد :سائنسی تحقیقات کے ذریعے طلبا ترقی پائیں

Tue, 07 Nov 2017 18:13:07    S.O. News Service

بھٹکل:7/ نومبر (ایس اؤنیوز) آنند آشرم کانونٹ ہائی اسکول میں کنک داس جینتی اور سائنس نمائش کا معاون فاریسٹ آفیسر بال چندر ایچ ایس نے افتتاح کرنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سائنس میں لگاتار نئی نئی تحقیقات ہوتی رہتی ہیں، ہائی اسکول میں سائنس کے ساتھ ادبی نمائش کا اہتمام کیاجانا بہت ہی مناسب اور موزوں ہے ، اس طرح کی نمائش کے انعقاد سے طلبا کے مخفی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے معاون ہونگے۔ آج ہم اپنی رسم و رواج کو بھول کر جدید دنیا کی ایجادات کے پیچھے چلے ہیں۔ وہاٹس ایپ، فیس بک، موبائیل وغیرہ کے غلام ہوگئے ہیں اپنی سنسکرتی کو بھولنے کی حد تک پہنچانا قطعی ٹھیک نہیں ہے۔

کنڑا ساہتیہ پریشد بھٹکل کے مقامی صدر گنگادھر نائک نے پاور پوائنٹ پرزنٹیشن کے ذریعے نمائش کو نشر کرتے ہوئے کنک داس کی جینتی منانے پر مسرت کا اظہار کیا۔ استاد حقوق تحفظ کمیٹی کے نائب صدر رادھاکرشنا بھٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ طلبا کے لئے ایسی نمائش کسی تہوار سے کم نہیں ہونے کی بات کہی۔ طلبا اپنے تیار کردہ ماڈل کی نمائش کے انتظار میں ہیں اس کے لئے انہیں انعام بھی ملے گا اسی کے ساتھ ساتھ ان کی صلاحیتوں میں اضافہ ہونے کی بات کہی۔ پروگرام میں سسٹر سریتا تھوریس ، سسٹر آئرین ، کانونٹ کی سپریئین آروگیما موجود تھیں۔ وشروتا اور ساتھیوں نے کنک داس کے ایک گیت کو رقص کے ذریعے پیش کرتے ہوئے تمام کا ستقبال کیا۔ ورینیا اور ساتھیوں نے کنک داس گیت کو پیش کیا۔ آکانکاشا یاجی نے بھی گیت پیش کیا۔ راہول یاجی نے کنک داس کے متعلق اظہار خیال کیا۔ پٹرک ٹلیس نے افتتاحی کلمات پیش کئے ۔ اپولین پائس نے نظامت کی۔


Share: